Jun ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  • دہلی میں کورونا کی تیسری لہرکے مقابلے کی تیاری

دہلی کے وزیر اعلی نے کورونا کی تیسری لہرکے مقابلے کی تیاری کا اعلان کردیا ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ کورونا کی تیسری لہر کے مقابلے کے لئے پانچ ہزار ہیلتھ اسسٹنٹ تیار کئے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران طبی اور پیرامیڈیکلس اسٹاف کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ پانچ ہزار نوجوانوں کو آئی پی یونیورسٹی اور نو میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں نرسنگ، پیرامیڈکلس، ہوم کیئر اور ویکسینیشن وغیرہ کی تربیت دی جائے گی ۔ انھوں نے بتایا کہ یہ پانچ ہزار ہیلتھ اسسٹنٹ ڈاکٹروں اور نرسوں کے معاونین کے طور پر کام کریں گے ۔

مسٹر کیجریوال نے اعلان کیا کہ اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے بارہویں پاس نوجوان سترہ جون سے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ تربیت اٹھائیس جون سے شروع ہوجائے گی ۔

ٹیگس