ہندوستان میں کورونا کی صورت حال
Jun ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد منگل کو گزشتہ تین مہینے کی کمترین سطح پر پہنچ گئی۔
ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت نے منگل جو اعداد و شمار جاری کئے ہیں، ان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بیالیس ہزار چھے سو چالیس نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا۔ اس دوران ہندوستان میں کورونا کے ایک ہزار ایک سو سڑسٹھ مریض جان کی بازی ہار گئے ۔ ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے اکیاسی ہزار آٹھ سو انتالیس مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ ننانوے لاکھ ستتر ہزار چھے سو اکسٹھ ہے جن میں سے تین لاکھ نواسی ہزار تین سو دو افراد موت سے ہمکنار ہوچکے ہیں، چھے لاکھ باسٹھ ہزار پانچ سو اکیس زیر علاج ہیں اور دو کروڑ نواسی لاکھ چھبیس ہزار اڑتیس افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔