Jul ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت میں کمی

ہندوستان میں کورونا کی نئی لہر کی رفتار کافی سست ہوگئی ہے اور یومیہ متاثرین کی تعداد میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے پینتس ہزار سے کم نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے جو گزشتہ ایک سو گیارہ دن کی کمترین یومیہ تعداد ہے۔
ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید پانچ سو ترپن کورونا کے مریض دم توڑ گئے جس کے بعد کورونا سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد چار لاکھ تین ہزار دو سو اکیاسی ہوگئی ہے۔
ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چونتس ہزار سات سو تین نئے کورونا مریضوں کے اندراج کے بعد کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ چھے لاکھ انیس ہزار نو سو بتیس ہوگئی ہے۔
اس دوران اکیاون ہزار آٹھ سو چونسٹھ کورونا کے مریض شفایاب ہوئے جس کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد دو کروڑ ستانوے لاکھ باون ہزار دو سو چورانوے ہوگئی۔

ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد چار لاکھ چونسٹھ ہزار تین سو ستاون بتائی گئی ہے۔

 

ٹیگس