Jul ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • مہنگائی الاونس، بقایات نہیں جو ادا کئے جائیں:  حکومت ہندوستان

ہندوستان کی مرکزی حکومت نے مہنگائی الاؤنس میں گیارہ فیصد اضافہ کرکے اسے بحال لیکن بقایا ادا نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کے اجلاس میں مہنگائی الاؤنس کو بحال اور اس میں گیارہ فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ہندوستان کے مرکزی سرکاری ملازمین کو سترہ فیصد مہنگائی الاؤنس دیا جارہا تھا جس کو کورونا وبا پھیلنے کے بعد یکم جنوری دو ہزار بیس سے روک دیا گیا تھا۔
ہندوستان کے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے مرکزی کابینہ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ اب مہنگائی الاؤنس میں گیارہ فیصد اضافہ کرکے اس کو اٹھائیس فیصد کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کابینہ کی بدھ کو میٹنگ میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ یکم جنوری دو ہزار بیس سے جون دو ہزار اکیس تک کی مہنگائی الاؤنس کی بقایا رقم ادا نہیں کی جائے گی۔
ہندوستان کی مرکزی حکومت کے اس فیصلے سے ان مرکزی ملازمین کو مایوسی ہوئی ہے جو منہگائی الاؤنس کی بقایا رقم کی ادائگی کے منتظر تھے۔

ٹیگس