Jul ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کے نئے کیسز

ہندوستان میں کورونا کے چوالیس ہزار سے زائد نئے مریضوں اور ساڑھے پانچ سو سے زائد اموات کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہندوستانی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہندوستان میں کورونا کے چوالیس ہزار دو سو تئیس نئے مریضوں اور پانچ سو پچپن اموات کا اندراج کیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہندوستان میں کورونا کے بیالیس ہزار تین سو ساٹھ مریض شفایاب ہوئے۔
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ پندرہ لاکھ بہتر ہزار تین سو چوالیس ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ تئیس ہزار دو سو سترہ لقمہ اجل بن چکے ہیں ، چار لاکھ پانچ ہزار ایک سو پچپن زیر علاج ہیں اور تین کروڑ سات لاکھ تینتالیس ہزار نو سو بہتر افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی شرح ایک اعشاریہ دو آٹھ فیصد، اموات کی شرح ایک اعشاریہ تین چار فیصد اور شفایابی کی شرح ستانوے اعشاریہ تین آٹھ فیصد بتائی گئی ہے۔
ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق جمعرات کو ہندوستان میں اکیاون لاکھ تراسی ہزار ایک سو اسّی لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا ۔اب تک ہندوستان میں پینتالیس کروڑ ساٹھ لاکھ تینتیس ہزار سات سو چون افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔

 

ٹیگس