Jul ۳۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین میں کمی، تاہم اموات میں اضافہ

ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین میں کمی لیکن اموات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہندوستانی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ہندوستان میں کورونا کے اکتالیس ہزار چھے سو انچاس نئے مریضوں اور پانچ سو ترانوے اموات کا اندراج کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ہندوستان میں کورونا کے سینتس ہزار دو سو اکیانوے مریض شفایاب ہوئے۔ ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ سولہ لاکھ تیرہ ہزار نو سو ترانوے ہوچکی ہے جن میں سے چار لاکھ تیئس ہزار آٹھ سو دس افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

چار لاکھ آٹھ ہزار دوسو نوے زیر علاج ہیں اور تین کروڑ سات لاکھ اکیاسی ہزار دو سوترسٹھ افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح ایک اعشاریہ دو نو فیصد، اموات کی شرح ایک اعشاریہ تین چار فیصد اور شفایابی کی شرح ستانوے اعشاریہ تین سات فیصد بتائی گئی ہے۔

ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق جمعے کو ملک میں باون لاکھ ننانوے ہزار چھتیس لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا۔ اب تک ہندوستان میں چھیالیس کروڑ پندرہ لاکھ اٹھارہ ہزار چار سو اناسی افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔

ٹیگس