ہندوستان نے جانسن اینڈ جانسن کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی
ہندوستان نے جانسن اینڈ جانسن کمپنی کے ذریعے بنائے گئے سنگل ڈوز ویکسین کو ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے وزیر صحت منصوخ منداویا نے جانسن اینڈ جانس کے تیار کردہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت ددے دی ہے تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ ابھی ویکسین کی ڈوز ہندوستان کے حوالے کرنے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
اس قبل جمعے کے روز جانسن اینڈ جانس نے یہ کہا تھا کہ اُس نے ہندوستانی حکومت سے ہنگامی بنیادوں پر اپنے تیار کردہ ویکسین کے استمعال کی اجازت طلب کی ہے۔ کمپنی نے یہ بھی کہا تھا کہ اُس کا تیار کردہ ویکسین ہندوستان کی ویکسین ساز کمپبی بائیولاجیکل ای کے ساتھ طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت ہندوستان میں درآمد کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ہندوستانی وزارت صحت کے حکام اب تک آسٹرا زینیکا، بھارت بائیوٹیک، روس کی گامالیا اور امریکہ کی ماڈرنا کمپنیوں کے تیار کردہ ویکسین کی تائید کر چکے ہیں تاہم اب تک قانونی تحفظ حاصل کرنے کو لے کر ماڈرنا کی درخوست کے حوالے سے پائے جانے والے اختلافات کے باعث، یہ ویکسین ہندوستان نے درآمد نہیں کیا ہے۔
ہندوستان میں اب تک پچاس کروڑ دس لاکھ ویکیسن کی ڈوز لوگوں کو دی جا چکی ہیں جو چین کے بعد ویکسینیشن کی سب سے بڑی تعداد ہے مگر اب تک صرف دس فیصد ہی ایسے لوگ ہیں جنہوں نے ویکسین کی دونوں ڈوز لی ہیں۔