ملک میں جمہوریت کے استحکام پر صدر ہندوستان کی تاکید
ہندوستان کے صدر نے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے اپنے نشری خطاب میں ہندوستانی جمہوریت کے استحکام پر زور دیا.
صدر رام ناتھ کووند نے سنیچر کی رات ملک کے پچھترویں یوم آزادی کی مناسب سے قوم سے نشری خطاب میں کہا کہ ہم نے پچھتر سال قبل آزادی حاصل کی تو یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس ملک میں جمہوریت کامیاب نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پچھتر برس کا جمہوری سفر ہندوستان میں جمہوریت کے استحکام اور کامیابی کا ثبوت ہے۔
ہندوستان کے صدر نے کہا کہ ملک بیرونی حکمرانی کے دوران بہت سے مظالم اور نا انصافیوں کا شکار رہا لیکن مہاتما گاندھی کی قیادت میں ہماری تحریک آزادی صداقت اور عدم تشدد کے اصولوں پر مبنی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ مہاتما گاندھی اور دیگر مجاہدین آزادی نے ہندوستانی اقدار اور انسانی وقار کی بحالی کے لئےکافی مجاہدت کی ۔ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند نے کہا کہ کورونا وبا کی شدت میں کمي آئي ہے لیکن اس کا اثر ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ انھوں نے ہندوستانی عوام سے اپیل کی کہ خود بھی جلد سے جلد کورونا ویکسیں لگوائيں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائيں۔