ہندوستان میں کورونا سے پانچ سو تیس نئی اموات
ہندوستان میں کورونا سے پانچ سو تیس نئی اموات اور چھتیس ہزار سے زائد نئے مریضوں کا اندراج کیاگیا۔
ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چھتیس ہزار چار سو ایک افراد کورونا میں مبتلا اور انتالیس ہزار ایک سو ستاون مریض شفایاب ہوئے۔ ہندوستانی وزارت صحت نے بتایا کہ اس دوران مزید پانچ سو تیس کورونا کے مریض لقمہ اجل بن گئے۔
ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد تین کروڑ تئیس لاکھ اکیس ہزار دو سو اٹھاون ہوچکی ہے جن میں سے چار لاکھ تینتیس ہزار انچاس افراد دم توڑ چکے ہیں، تین لاکھ چونسٹھ ہزار ایک سو انتیس افراد زیر علاج ہیں اور تین کروڑ پندرہ لاکھ پچیس ہزار اسی افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح ایک اعشاریہ ایک تین فیصد، اموات کی شرح ایک اعشاریہ تین چار فیصد اور شفایابی کی شرح ستانوے اعشاریہ پانچ تین فیصد ہے۔