Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی

ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں قدرے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چونتس ہزار چار سو ستاون افراد کورونا میں مبتلا ہوئے اور چھتیس ہزار تین سو سینتالیس مریض شفایاب ہوئے ۔

اس طرح کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں دو ہزار کی کمی آئی ۔ اس دوران کورونا کے مزید تین سو پچھتر مریض لقمہ اجل بن گئے ۔

ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد تین کروڑ تیئس لاکھ ترانوے ہزار دو سو چھیاسی ہے جن میں سے چار لاکھ تینتس ہزار نو سو چونسٹھ مریض دم توڑ چکے ہیں، تین لاکھ اکسٹھ ہزار تین سو چالیس زیر علاج ہیں اور تین کروڑ پندرہ لاکھ ستانوے ہزار نو سو بیاسی کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

ٹیگس