ہندوستان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں چالیس فیصد کی کمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i391754-ہندوستان_میں_تیل_اور_گیس_کی_پیداوار_میں_چالیس_فیصد_کی_کمی
ہندوستان کی ریاست راجستھان میں گذشتہ دو برسوں کے دوران تیل اور گیس کی پیداوار میں چالیس فیصد کمی آئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں چالیس فیصد کی کمی

ہندوستان کی ریاست راجستھان میں گذشتہ دو برسوں کے دوران تیل اور گیس کی پیداوار میں چالیس فیصد کمی آئی ہے۔

ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ایک ہندوستانی عہدیدار نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا ہے کہ کوویڈ انیس کے باعث راجستھان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں کمی آنے کے ساتھ ہی اس ملک کو دوہزار اکیس میں ہائیڈروکاربن کی پیداوار میں بھی کمی کا سامنا ہے۔

ہندوستان کی ریاست راجستھان میں اس ملک کے تیل اور گیس کا سب سے بڑا ذخیرہ پایا جاتا ہے۔