ہندوستان میں اسکول کھول دیئے گئے
Sep ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
ہندوستان میں کورونا وائرس کی بنا پر اٹھارہ ماہ تک بند رہنے کے بعد اسکول و مدارس دوبارہ کھول دیئے گئے۔
نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی مختلف ریاستوں منجلہ دہلی، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش، تلنگانا اور اترپردیش میں بدھ کے روز اسکول کھول دیئے گئے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس پھیلنے اور وبا سے حالات بگڑنے کے بعد تمام اسکول و تعلیمی مراکز بند کر دیئے تھے اور طلبا کو تعلیم آنلائن کلاسوں کے ذریعے دی جا رہی تھی۔
ہندوستان میں کورونا وائرس کے شدت اختیار کر جانے کے بعد مودی حکومت پر کڑی تنقید کی جا رہی تھی جس کے بعد حکومت نے ویکسینیشن کا عمل تیز کر دیا گیا اور اب دس ملین یومیہ تک کورونا ویکسین کے ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔