افغانستان کے حالات سے ہندوستان کو سخت تشویش، اسرائیل سے ۱۰۰ ڈرون طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا
ہندوستان، خود ساختہ صیہونی ریاست اسرائیل سے 100 ڈرون طیارے خرید رہا ہے۔
ہندوستان نے صیہونی حکومت سے دس کروڑ ڈالر میں 100 ڈرون خریدنے کے سودے پر دستخط کئے ہیں۔ اس ڈرون کا نام اسکائی اسٹرائیکر( sky striker) ہے، جسے صیہونی کمپنی Elbit Systems نے بنایا ہے۔
صیہونی میڈیا کی رپورٹوں میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ ڈرون 100 کیلومیٹر کے دائرے میں معینہ ہدف کو تباہ کر سکتا ہے۔
اسکائی اسٹرائیکر ڈرون سنہ 2017 میں بنا ہے اور صیہونی ذرائع کا دعوی ہے کہ تل ابیب نے کئی ملکوں کو یہ ڈرون دیئے ہیں۔ صیہونی ذرائع کے مطابق، جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان حالیہ لڑائی میں بھی یہ ڈرون استعمال ہوا۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، افغانستان سے امریکہ کے نکلنے کی وجہ سے ہندوستان کو سکیورٹی کی نظر سے سخت تشویش لاحق ہے اور وہ اپنے دفاع کے لئے ماڈرن فوجی سازو سامان سے لیس ہونا چاہتا ہے۔ حالیہ برسوں میں ہندوستان-صیہونی حکومت کے درمیان فوجی و سکیورٹی تعاون میں وسعت آئی ہے۔