Sep ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • چین کے ساتھ تعلقات بڑا چیلنج بن گیا ہے: ہندوستان

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے چین کے ساتھ تعلقات اب ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

یو این آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس لداخ سرحد پر اتنی بڑی تعداد میں فوجیوں کو مہم کے لیے تعینات کرنے کی چین کے پاس کوئی مناسب وجہ نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے نتیجے کے طور پر دونوں ہمسایوں کے درمیان زیادہ کشیدگی بڑھ گئی۔

آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی میں کواڈ کی اہمیت پر منعقد ایک پروگرام سے اپنے ورچول میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور چین کے مابین گزشتہ برس جو کچھ ہوا وہ بالکل مختلف تھا۔ گلوان وادی کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُس وقت چین نے سرحد پر بڑی تعداد میں فوجیوں کو مہم کے تحت تعینات کیا تھا جبکہ اس کے پاس بقول انکے کوئی مناسب وجہ نہیں تھی اور جب ہم نے اس پر ردعمل کااظہار کیا تو اس نے سنگین جھڑپ کی شکل لے لی۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد چین کے ساتھ تعلقات ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے اور تعلقات بالکل الگ جہت میں چلے گئے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ قواعد میں تبدیلی آگئی ہے۔

خیال رہے کہ گلوان وادی میں دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان گذشتہ برس پندرہ جون کو ایک جھڑپ ہوئی تھی جس میں ہندوستان کے بیس فوجی ہلاک گئے تھے۔

ٹیگس