Sep ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی ریاست پنجاب کے نئے وزیر اعلی کا انتخاب

ہندوستان میں کانگریس پارٹی نے ریاست پنجاب میں اپنی حکومت کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ کے استعفے کے بعد چرنجیت سنگھ چننی کو نیا وزیراعلی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

ریاست پنجاب میں پچھلے کئی مہینے سے کانگریس کے اندر چل رسّہ کشی کے بعد سرانجام سنیچر کو وزیراعلی امریندر سنگھ نے استعفے دے دیا تھا جس کے بعد کانگریس پارٹی نے پنجاب میں اپنی ریاستی حکومت کے لئے چرنجیت سنگھ چننی کو نیا وزیراعلی بنایا ہے-

نئے وزیراعلی پیر کو گیارہ بجے دن میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے - ریاست پنجاب کے لئے کانگریس پارٹی کے انچارج ہریش راوت نے اتوار کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا مسٹر چننی کو ریاستی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا گیا ہے - بعد ازاں چرنجیت سنگھ چننی نے ریاستی گورنرسے ملاقات کی اور ان کے سامنے حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا - مسٹر چننی ریاست پنجاب میں ایک مقبول دلیت لیڈر ہیں - پنجاب میں سابق وزیراعلی امریندر سنگھ اور کانگریس کے ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو کے درمیان کافی عرصے سے سیاسی کشیدگی جاری تھی - پنجاب میں وزیراعلی کی تبدیلی کا یہ عمل ایک ایسے وقت میں انجام پایا ہے جب اگلے سال ریاست میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

ٹیگس