Dec ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان، عام لوگوں پر فوجیوں کی فائرنگ،  13 مرے

ہندوستان کی ریایست ناگالینڈ میں فوجیوں نے مزدوروں کی گاڑی پرفائرنگ کی جس میں 13 افراد کے مارے گئے۔

ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق ناگالینڈ کے اوٹنگ نامی گاؤں میں فوجیوں نے دیہی مزدوروں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کردی۔ اس واقعے میں 13 دیہی مزدورمارے گئے۔
اس واقعے میں 20 افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے شہریوں پر ناگالینڈ کے علیحدگی پسندوں کی تنظیم این ایس سی این کے زیر زمین کارکن ہونے کے شبہے میں فائرنگ کی ۔
ہندوستانی فوج نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ باغیوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملنے پر ناگالینڈ کے ضلع مون کے ترونی نامی علاقے میں آپریشن کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کا دستہ بھیجا گیا تھا جس کو اوٹنگ میں ایک منی ٹرک میں سوار دیہی مزدوروں پر باغیوں کے کارکن ہونے کا شبہ ہوا اور اس نے فائرنگ شروع کردی۔
ناگالینڈ کی ریاستی حکومت نے اس واقعے کی تحقیقات کے احکام صادر کردیئے ہیں۔

ٹیگس