Jan ۱۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے ایک ریسرچ سینٹر نے کورونا کی تیسری لہر کو اس وبا کے خاتمے کی شروعات قرار دے دیا

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ریسرچ ایڈوائزری یونٹ (ایس بی آئی ریسرچ)، نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر اس وبا کے خاتمے کی شروعات ثابت ہورہی ہے ۔

ایس بی آئی ریسرچ نے اس کی وجہ کورونا ٹیکہ مہم کو قرار دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا ٹیکہ کے مستحق آبادی کے چونسٹھ فیصد کو ٹیکہ لگایاجا چکا ہے۔اس دوران ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا کے دو لاکھ اڑتیس ہزار اٹھارہ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ پیر کو دو لاکھ اٹھاون ہزار نواسی، اتوار کو دو لاکھ اکہتر ہزار اور سنیچر کو دو لاکھ پچاسی ہزار سے زائد نئے کورونا مریضوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ہندوستان میں کورونا کے یومیہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں ایسی حالت میں کمی آرہی ہے کہ اس ملک کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جلسے ، جلوس اور انتخابی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں ۔

ٹیگس