Feb ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان،  حجاب تنازعہ ، ابھی سماعت نہيں  چیف جسٹس کا اعلان

ہندوستانی سپریم کورٹ نے ملک میں حجاب سے متعلق تنازعے میں سبھی کے آئینی حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

نئ دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، این وی رمن نے حجاب تنازعے سے متعلق عرضیوں کی جلد سماعت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مناسب موقع پر ان عرضیوں کی سماعت کریں گے۔
انھوں نے سینئر وکیل دیو دت کامت کے دلائل سننے کے بعد کہا کہ یہ معاملہ کرناٹک ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے ، پہلے وہاں سماعت ہوجانے دیں اس کے بعد ہم ان عرضیوں پر غور کریں گے۔
انھوں نے اسی کے ساتھ یقین دہانی کرائی ہے کہ عدالت عظمی اس تعلق سے سبھی کے حقوق کی حفاظت کرے گی۔
ہندوستان کے چیف جسٹس نے کہا کہ آئینی حقوق سب کے لئے ہیں، عدالت ان کی حفاظت کرے گی اور عنقریب ان کی ایک فہرست جاری کرے گی۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کریں 

ٹیگس