ہندوستان کے وزیراعظم کی اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی
ہندوستان کے وزیراعظم نے اپوزیشن جماعتوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ضلع بارہ بنکی کے رام سنیہی گھاٹ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کو ہدف تنقید بناتےہوئے کہا کہ ان پارٹیوں نے اپنے میعاد کار میں لوگوں کے ترقی کی توقعات کو نہ فقط محدود کردیا تھا بلکہ انہیں چھوٹیچھوٹی ضرورت کے لئے ترسایا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ یاد رہے اترپردیش میں جاری یہ انتخابات یو پی کی ترقی کے ساتھ ہی ملک کی ترقی کے لئے بھی اتنے ہی اہم ہیں اس لئے کہ یوپی کے لوگوں کو ترقی ہندوستان کی ترقی کو رفتار دے گا۔ یوپی کے لوگوں کی قوت ہندوستان کے قوت کو بڑھاتا ہے۔
نریندر مودی نےاپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ خاندانی لوگ چاہتے ہیں کہ غریب ہمیشہ ان کا پیر چھوئے اوران کے ارد گرد گھومتا رہے۔
ہندوستان کے وزیراعظم نے اپوزیشن پر ایسے میں تنقید کی ہے کہ جب اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت بی جے پی کی غلط اور انتہا پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں طبقاتی فاصلے بڑھ گئے ہیں اور ہندوستان کا سیکولر ملک ہونے کا چہرہ عالمی سطح پر بری طرح متاثر ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں کل 9 اضلاع کی 59 سیٹوں پر صبح 7 بجے سےشام 6 بجے تک منعقد ہونے والی ووٹنگ میں تقریبا 60.49 فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔