May ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۳:۲۵ Asia/Tehran
  • کشمیر میں تصادم، 3 عسکریت پسند مارے گئے

کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے جمہ گنڈ علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں تین عسکریت پسند مارے گئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے جمہ گنڈ علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں تین عسکریت پسند مارے گئے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے  دعوی کیا کہ سیکورٹی فورسز کو یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ سرحدی ضلع کپواڑہ کے جمہ گنڈ علاقے میں دراندازی کے ذریعے عسکریت پسند اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقے میں محصور عسکریت پسندوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس کے دوران گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کچھ دیر تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں تین عسکریت پسند مارے گئے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔

دریں اثنا آئی جی کشمیر وجے کمار نے دعویٰ کیا کہ جمہ گنڈ کپواڑہ میں لشکر طیبہ کے تین عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔

ٹیگس