مسئلہ کشمیر کے حل پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i408298-مسئلہ_کشمیر_کے_حل_پر_ڈاکٹر_فاروق_عبداللہ_کی_تاکید
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عسکری کارروائیوں کے خاتمے کے لئے کشمیری عوام کا دل جیتنے اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
  • مسئلہ  کشمیر کے حل  پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی تاکید

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عسکری کارروائیوں کے خاتمے کے لئے کشمیری عوام کا دل جیتنے اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ ریاست میں ملی ٹینسی کا سلسلہ اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک کہ کشمیری عوام کے دل نہ جیتے جائیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پڑوسی ملک سے بات چیت کا سلسلہ نہ شروع کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک یہ نہیں ہوگا، ہم پستے اور مرتے رہیں گے۔
انھوں نے کشمیری عوام پر بے جا سختیوں کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نہ صرف یہ کہ ریاست میں تیرہ جولائی کی چھٹی ختم کردی بلکہ لوگوں کو مزار شہدا پر جانے سے بھی روک دیا جو بہت بڑی غلطی ہے۔