Sep ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • یوپی میں خواتین پر مظالم رکنے کا نام نہیں لے رہے: کانگریس

کانگریس پارٹی نے یوپی کی بی جے پی حکومت کو خواتین پر مظالم روکنے میں ناکام قرار دیا ہے۔

ہندوستانی خبررساں ذرائع کے مطابق کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سیکریٹری اور یوپی کی انچارج پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ ریاست اتر پردیش میں خواتین پر مظالم رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت اس معاملے میں پوری طرح بے بس دکھائی دے رہی ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ یوپی میں خواتین پر مظالم کے تعلق سے نیا معاملہ لکھیم پوری کھیری کا ہے جہاں ایک دلت خاندان کی دو بہنوں کو قتل کردیا گیا۔

انہوں نے قتل ہونے والی دونوں بہنوں کے لواحقین کے حوالے سے کہا کہ دونوں بہنوں کو دن دہاڑے اغوا کیا گیا اور پھر ان کی لاشیں ملیں۔

ٹیگس