چین کے علاوہ دنیا بھر سے اچھے تعلقات ہیں: ایس جئے شنکر
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i418568-چین_کے_علاوہ_دنیا_بھر_سے_اچھے_تعلقات_ہیں_ایس_جئے_شنکر
ہندوستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کے علاوہ، نئی دہلی کے پوری دنیا سے دوستانہ تعلقات ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
  • چین کے علاوہ دنیا بھر سے اچھے تعلقات ہیں: ایس جئے شنکر

ہندوستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کے علاوہ، نئی دہلی کے پوری دنیا سے دوستانہ تعلقات ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا ہے کہ ہندوستان تمام بڑی طاقتوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتا ہے جس میں اضافہ بھی ہو رہا ہے تاہم انہوں نے چین کو مستثنی قرار دیا۔ 
انہوں نے دعوی کیا کہ چین سے کشیدگی کے نتیجے میں ہندوستان، متنازعہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجیوں کو تعینات کرنے پر مجبور ہوا ہے۔
ہندوستان کے وزیر خارجہ نے نئی دہلی اور ماسکو کے تعلقات کی جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی جنگ اور اس کے عالمی اثرات کے باوجود ہندوستان اور روس کے تعلقات انتہائی مستحکم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اس جنگ میں غیرجانبداری کا مظاہرہ کیا ہے اور سفارتی راہ حل کا خواہاں ہے۔