Mar ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۶ Asia/Tehran
  • ہتک عزت مقدمے میں راہل گاندھی کو دو سال کی سزا

گجرات کی ایک عدالت نے اپوزیشن رہنما راہل گاندھی کو ہتک عزت کے ایک مقدمے میں دو سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گجرات کی ایک عدالت نے اپوزیشن رہنما راہل گاندھی کو ہتک عزت کے ایک مقدمہ میں دو سال کی سزا سنا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق راہل گاندھی نے 2019 الیکشن کے دوران ایک جلسے میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے موجودہ وزیراعظم مودی کو چور کے لقب سے پکارا تھا۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے گاندھی کے بیان کو ہتک عزت قرار دیا اور انہيں انڈین پینل کورٹ کے سیکشن 499 کے مطابق مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں دو سال قید کی سزا سنا دی جب کہ اسی عدالت نے تیس دن تک انہیں ضمانت بھی دے دی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ راہول گاندھی اس وقت عدالت میں موجود تھے اور انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ بات کرپشن کو عیاں کرنے کےلئے کی تھی اور اس سے ان کا مقصد کسی کمیونٹی کی توہین کرنا نہ تھا۔یاد رہے کہ راہول گاندھی اپوزیشن جماعت کے مرکزی رہنما ہیں جو 2024ءمیں ہونے والے الیکشن میں موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کے مد مقابل ہوں گے۔

ٹیگس