Mar ۲۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • راہل گاندھی کو سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس

ہندوستان کی اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی کو لوک سبھا سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد اب انہیں اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا نوٹس بھی دے دیا گیا۔

سحر نیوز/ہندوستان: سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئے کے مطابق لوک سبھا سکریٹریٹ کے ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ نے راہل گاندھی کو پیر کے روز ایک نوٹس بھیج دیا جس میں کہا گیا ہے کہ تیئس مارچ کو انہیں نااہل قرار دئے جانے کے بعد سترہویں لوک سبھا کی بقیہ مدت کے لیے ان کی رکنیت ختم ہوگئی ہے، اس لیے انہیں بائس اپریل تک اپنا بنگلہ خالی کر دینا ہوگا۔

راہل گاندھی کیرالہ کے وایناڈ سے رکن پارلیمنٹ ہیں، اس لیے کیرالہ اور دہلی میں ان کے پتے پر بے دخلی کے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق وہ رکنیت ختم ہونے کے بعد صرف ایک ماہ تک اس بنگلے میں رہ سکتے ہیں۔ ایک ماہ کی مدت بائس اپریل کو ختم ہو رہی ہے اس لیے تیئس اپریل کو ان کے نام پر الاٹ بنگلہ منسوخ کر دیا جائے گا۔

اس سلسلے میں شہری رہائش کی وزارت کو بھی اطلاع دی گئی ہے۔

ٹیگس