بی جے پی بے شمار گھپلوں میں ملوث: کانگریس پارٹی کا دعوی
ہندوستان میں کانگریس پارٹی نے حکمراں بی جے پی کو بے شمار گھپلوں میں ملوث بتاتے ہوئے مودی حکومت پر بدعنوان سرمایہ داروں کا ساتھ دینے کا سنگین الزام لگایا ہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی بتائیں کہ اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں بیس ہزار کروڑ روپے کس کے ہیں ۔ انھوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ " نریندر مودی جی ، اڈانی کی شیل کمپنیوں میں بیس ہزار کروڑ روپے کس کے ہیں ؟
کانگریس صدر نے ہندوستان کے وزیر اعظم سے یہ سوال بھی کیا ہے کہ للت مودی، مسیہول چوکسی، وجے مالیا، جتن مہتا وغیرہ کیا آپ کی بدعنوان بھگاؤ مہم کے ممبر ہیں؟ انھوں نے سوال کیا کہ کیا آپ اس اتحاد کے کوآردینیٹر ہیں؟
ملک ارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ کیا راجستھان میں سنجیونی کوآپریٹیو گھوٹالے، مدھیہ پردیش میں کارپوریشن گھپلے اور چھتیس گڑھ میں نان گھوٹالے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران ملوث نہیں ہیں ؟ کانگریس صدر نے بدعنوانی کے معاملات میں کارروائی میں بی جے پی اور اپوزیشن لیڈران کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں حزب اختلاف کے پچانوے فیصد لیڈروں نے ای ڈی کو چھوڑ دیا گیا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سبھی لیڈر واشنگ مشین میں صاف ستھرے ہوگئے ہیں ۔
ملک ارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ چھپن انچ کا سینہ ہے تو جے پی سی بٹھائیے ، اور نو برس میں پہلی بار سرعام پریس کانفرنس کیجئے۔