Jun ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک عسکریت پسند کے مارے جانے کی خبر ہے۔

سحر نیوز/ہندوستان: ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے راجوری کے دسل جنگل میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری تصادم میں آج صبح ایک عسکریت پسند مارا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے مارے جانے والے عسکریت پسند کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ مقامی پولیس نے علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی ہے۔ اس آپریشن کے حوالے سے ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ٹیگس