ہندوستان کے لئے ایران کی برآمدات میں اضافہ
Jun ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran
ہندوستان کی وزارت صنعت و تجارت نے دو ہزار تئیس کے پہلے چار ماہ میں ہندوستان کے لئے ایران کی برآمدات میں چھے فیصد اضافہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ارنا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری سے اپریل تک ایران سے ہندوستان کی درآمدات میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چھے فیصد اضافہ ہوا ہے اور ہندوستان کے لئے ایران کی یہ برآمدات دو سو ستاون ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح ہندوستان کی وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق ان چار مہینوں میں ایران کے ساتھ ہندوستانی لین دین سات سو دو ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
ایران سے ہندوستان درآمد کی جانے والی اشیا میں پٹرولیم مصنوعات کے علاوہ مختلف قسم کے پھل فروٹ بھی شامل ہیں ۔ جبکہ ہندوستان سے ایران برآمد کی جانے والی مصنوعات میں چاول، چائے کی پتی اور پھل فروٹ شامل ہیں۔