Sep ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کانگریس لیڈر راہُل گاندھی قُلی بن گئے + ویڈیو اور تصاویر

ہندوستان کی حزب اختلاف کی سب سے بزی جماعت کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے دہلی کے ایک ریلوے اسٹیشن جا کر قلیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق کانگریس کے رکن پارلیمان اور نائب صدر راہل گاندھی جمعرات کو دہلی کے آنند وہار ریلوے اسٹیشن پہنچے اور وہاں انہوں نے قُلیوں سے ملاقات کی نیز ان کے مسائل ُسنے۔ اس دوران راہل گاندھی نے قُلیوں کی مخصوص سرخ ڈریس پہنی، بازو پر قلیوں کا بِلا لگایا اور سر پر ایک بیگ بھی اٹھایا۔

راہل گاندھی دہلی کے آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر قلیوں کے درمیان

 

پیش خدمت ہے اس خبر سے متعلق ویڈیو جو بہت وائرل ہو رہا ہے۔

 

ٹیگس