ورلڈکپ فائنل میچ میں فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے شخص کی گراؤنڈ میں انٹری
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i427752-ورلڈکپ_فائنل_میچ_میں_فلسطینی_پرچم_والی_شرٹ_پہنے_شخص_کی_گراؤنڈ_میں_انٹری
آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان جاری ورلڈکپ کے فائنل میچ میں فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے ایک شخص نے گراؤنڈ میں انٹری دی اور ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۸ Asia/Tehran
  • ورلڈکپ فائنل میچ میں فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے شخص کی گراؤنڈ میں انٹری

آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان جاری ورلڈکپ کے فائنل میچ میں فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے ایک شخص نے گراؤنڈ میں انٹری دی اور ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا۔

سحرنیوز/ہندوستان: آئی سی سی ورلڈکپ 2023ء کا فائنل میچ ہندوستان کے شہر احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ کو ایک موقع پر کچھ دیر کےلیے روکنا پڑا جب غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کےلیے فلسطینی جھنڈے والی شرٹ پہنے ایک نوجوان کی گراؤنڈ میں انٹری ہوئی۔
یہ نوجوان نہ صرف گراؤنڈ میں داخل ہوا بلکہ اس نے گراؤنڈ میں ویرات کوہلی کے پاس جا کر اُنہیں گلے بھی لگایا۔