Jan ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ڈرائیوروں کی ہڑتال سےایندھن کی سپلائی متاثر، عوام پریشان

ہندوستان میں گذشتہ دو دنوں سے ٹرانسپورٹ یونینوں اور ڈرائیوروں کی ملک گیر ہڑتال جاری ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں ٹرانسپورٹ اور ٹرک ڈرائیور نئے بی این ایس قانون کے خلاف دو دنوں سے ملک گیر ہڑتال پر ہیں ۔

ہڑتال کی وجہ سے ملک بھر میں ایندھن کی سپلائی میں خلل پڑ گیا ہے اور شہروں میں پٹرول پمپوں پر لمبی قطاریں لگ گئی ہيں ۔ اس ہڑتال کی کال آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس نے دی ہے ۔

بی این ایس قانون نے حال ہی میں نو آبادیاتی دور کے انڈین پینل کوڈ کی جگہ لی ہے ۔اس قانون میں خاص طور پر سنگین سڑک حادثات میں ملوث ایسے ڈرائیوروں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو حکام کو واقعے کی اطلاع دیئے بغیر جائے وقوعہ سے فرار ہوجاتے ہيں ۔

مرکزی حکومت کی طرف سے لائے گئے اس نئے قانون کے تحت حادثے کے بعد بھاگنے والے ڈرائیوروں پر دس سال کی سزا اور سات لاکھ جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔

ٹیگس