قم میں "آقائے شہید ایران" کے جسد پاک پر مشتقان ولایت کی نمازجنازہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i453708-قم_میں_آقائے_شہید_ایران_کے_جسد_پاک_پر_مشتقان_ولایت_کی_نمازجنازہ
مرکز عاشقان ولایت، مسجد جکمران میں  مشتاقان ولایت نے آیت اللہ جوادی آملی کی امامات میں رہبر شہید آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای کے جسد پاک پر نماز جنازہ ادا کی
(last modified 2026-07-07T11:16:04+00:00 )
Jul ۰۷, ۲۰۲۶ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • قم میں

مرکز عاشقان ولایت، مسجد جکمران میں  مشتاقان ولایت نے آیت اللہ جوادی آملی کی امامات میں رہبر شہید آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای کے جسد پاک پر نماز جنازہ ادا کی

سحرنیوز/ایران: آج بروز منگل 7 جولائی کی صبح 6 بجے قم کی مسجد جمکران میں آیت اللہ جوادی آملی نے شہید رہبر انقلاب اسلامی اور آپ کے کنبے کے شہیدوں کے جسدہائے پاک پر نماز جنازہ پڑھائی۔

 رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ شہیدوں کی نماز جنازہ میں، حوزہ علمیہ قم کے اساتید، بزرگ علمائے کرام، طلاب دینی اور قم نیز ایران کے دیگر شہروں سے آنے والے دسیوں لاکھ عاشقان ولایت نے شرکت کی۔

عاشقان ولایت اپنے شہید رہبر کی نماز اور تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے پیر کی شام سے ہی قم پہنچنا شروع ہوگئے تھے اور پیر کی رات انھوں نے مسجد جمکران اور اس کے اطرف کی سڑکوں پر اپنے شہید رہبر کا سوگ منایا۔   

 نماز جنازہ کے بعد جلوس جنازہ شروع ہوگیا جس میں عاشقان ولایت نے  اسی جوش وجذبے کے ساتھ شرکت کی جس کا مظاہرہ انھوں نے تہران میں شہید رہبر کے جنازے میں کیا تھا۔

جلوس جنازہ میں شرکت کرنے والوں کے ہاتھوں میں ایران کے قومی پرچم کے ساتھ ہی  سرخ پرچم بھی تھے جن پر یا لثارات الحسین کا نعرہ درج تھا اور اس طرح جنازے ميں شریک دسیوں لاکھ سوگواروں نے اپنے شہید رہبر کے خون ناحق کا انتقام لینے کے عزم کا اعلان کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel