ہندوستان: کسان تحریک، شمبھو بارڈرپر کسانوں نے پتنگ سے ڈرون گرا دیا + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i430592-ہندوستان_کسان_تحریک_شمبھو_بارڈرپر_کسانوں_نے_پتنگ_سے_ڈرون_گرا_دیا_ویڈیو
کسانوں کے دہلی چلو مارچ کا آج دوسرا دن تھا اور پنجاب ہریانہ کے شمبھو بارڈر پر آج بھی ہنگامہ آرائی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Feb ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  •  ہندوستان: کسان تحریک، شمبھو بارڈرپر کسانوں نے پتنگ سے ڈرون گرا دیا + ویڈیو

کسانوں کے دہلی چلو مارچ کا آج دوسرا دن تھا اور پنجاب ہریانہ کے شمبھو بارڈر پر آج بھی ہنگامہ آرائی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

سحرنیوز/ ہندوستان: دہلی سے میڈیا رپورٹوں کے مطابق کسانوں نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں گزشتہ روز "دہلی چلو" مارچ شروع کیا جو آج بھی جاری رہا اور کسانوں نے دہلی میں داخل ہونے کی کوشش کی جو پولیس نے ناکام بنا دی لیکن کسان بھی ڈٹے ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے کسانوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔ پولیس نے کل اور آج ڈرون کے ذریعہ بھی آنسو گیس کے گولے داغے لیکن آج کسانوں نے "دیسی جگاڑ" سے ڈرون کو گرادیا۔ کسانوں نے شمبھو بارڈر پر پتنگ اڑائی اور پتنگ سے ہی پیچ ڈال کر ڈرون کو زمین پر گرادیا۔ ویڈیو دیکھئے: