May ۰۷, ۲۰۲۴ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں آج لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ

ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آج 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 93 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ پولنگ کے اوقات صبح 7:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک ہیں

سحرنیوز/ ہندوستان: ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات کے دو مرحلوں کے لیے ووٹنگ مکمل ہو جانے کے بعد اب تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ آج جاری ہے- تیسرے مرحلے میں گجرات کی تمام پچیس سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ کرناٹک کی چودہ اور اتر پردیش کی دس سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے جبکہ مغربی بنگال اور بہارجیسی ریاستوں کی مختلف نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہيں ۔

واضح رہے دو مرحلوں میں اب تک ایک سو نوے لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہو چکی ہے۔ اور آج تیسرے مرحلے میں ترانوے سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے وزیراعطم نریندر مودی نے احمد آباد میں اپنا ووٹ ڈالا- اس درمیان وہ احمد آباد کی سڑک پر عام لوگوں کو ہاتھ ہلا کر ان کے استقبال کا جواب بھی دیتے رہے، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بھی گفتگو کی- وزیرداخلہ امت شاہ احمد آباد کے علاقے گاندھی نگر سے الیکشن لڑ رہے ہيں اور آج ان کی بھی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم مشینوں میں بند ہوجائے گا- ادھر ریاست مغربی بنگال میں حریف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم کی خبریں موصول ہوئی ہیں - الیکشن کمیشن اور حکام کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

 تیسرے مرحلے میں کل 1332 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ لوک سبھا کی 93 سیٹوں میں سے اکیلے بی جے پی نے 82 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ اس کے بعد بی ایس پی کے 79 اور کانگریس کے 68 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں، جن میں سے سب سے زیادہ 266 امیدوار گجرات کی 25 سیٹوں پر میدان میں ہیں۔

 

 

 

ٹیگس