Jun ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ہندوستان کی فتح کا سلسلہ جاری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی۔

سحرنیوز/ہندوستان:  نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ہاردک پانڈیا نے 27 گیندوں پر 50 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی جبکہ ویرات کوہلی 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تنزیم حسین اور ریشاد حسین نے 2، 2 جبکہ شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا سکی۔نجم الحسن شانتو 40 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ تنزید حسن 29 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

ہندوستان کے کلدیپ یادیو نے 3، ارشدیپ سنگھ اور جسپریت بمراہ نے 2، 2 جبکہ ہاردک پانڈیا نے ایک وکٹ حاصل کی۔آل راؤنڈ کارکردگی پر ہارڈک پانڈیا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ٹیگس