Aug ۰۴, ۲۰۲۴ ۲۰:۰۷ Asia/Tehran
  • ہندوستانی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی، پیرس اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہنچی

ہندوستانی ہاکی ٹیم پیرس اولمپکس دوہزار چوبیس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان نے کوارٹر فائنل میچ میں پینالٹی شوٹ آؤٹ میں برطانیہ کو چار دو سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

سحر نیوز/ہندوستان: موصولہ خبروں کے مطابق ہندوستان اور برطانیہ مقررہ ساٹھ منٹ تک ایک ایک سے برابر تھے جس کے بعد فاتح کا فیصلہ شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا- پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہندوستانی گول کیپر پی آر شری جیش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کے دو گول روک دیئے اور دوسری جانب ہرمن پریت کے ساتھ چار ہندوستانی کھلاڑیوں نے لگاتار گول کرکے جیت تک پہنچا دیا ۔

پورے بیالیس منٹ تک دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے باوجود ہندوستانی ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں برطانیہ کو چار - دو سے شکست دے کر پیرس اولمپکس کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

خیال رہے کہ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے اپنے گروپ مرحلے میں نیوزی لینڈ، آئرلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے گزشتہ میچ میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم باون سال بعد اولمپکس میں آسٹریلیا کو شکست دینے میں کامیاب رہی۔ ہندوستان نے آسٹریلیا پر تین - دو سے کامیابی حاصل کی تھی۔

 

ٹیگس