کشمیر: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر گرینیڈ سے حملہ 15 افراد زخمی
Nov ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۳:۵۶ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر گرینیڈ سے ہونے والے حملے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے سنڈے مارکیٹ میں اتوار کی دوپہر ایک گرینیڈ دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں کم از کم 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ سبھی زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ دھماکہ ٹورسٹ ریسپشن سینٹر یعنی TRC کے پاس ہوا۔ حملہ آوروں نے یہاں ٹی آر سی کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر گرینیڈ پھینکا جو سڑک پر گر کر پھٹ گیا اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر مختلف مقامات پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔