جمعیۃ علماء ہند کا دورہ سنبھل، پولیس افسران سے ملاقات
جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے پولیس افسران سے ملاقات کی اور ان سے وشنو جین کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ متاثرین کے اہل خانہ کے لیے انصاف و معاوضے کا مطالبہ کیا۔
سحرنیوز/ہندوستان: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر کل پیر کو جمعیۃ علماء ہند کا ایک مرکزی وفد سنبھل پہنچا۔
جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے پولیس افسران سے ملاقات کی جس میں وفد نے غیر جانبدارابہ عدالتی تحقیقات، متاثرین کے اہل خانہ کے لئے فی کس 50 لاکھ روپے اور اشتعال انگیزی کے ذمہ دار وشنو جین کے ساتھ قصوروار پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے مقامی ذمہ داروں سے ملاقات میں اس یقین کا اعادہ کیا کہ وہ سنبھل کے عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے اور قصوروار پولیس افسران کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے آئین اور قانون کے ہر ممکن وسائل کا استعمال کریں گے۔