Jan ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: اتراکھنڈ میں آج سے یکساں سول کوڈ نافذ ہوگا

اتراکھنڈ میں آج 27 جنوری کو یکساں سول کوڈ نافذ ہونے جا رہا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ میں آج سے متنازعہ یونیفارم سول کوڈ قانون پر عمل در آمد شروع ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یو سی سی کے نفاذ کے بعدو اس ریاست میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لئے شادی، طلاق اور وراثت جیسے امور میں ایک ہی طرح کے قوانین پر عمل کیا جائےگا۔
رپورٹ کے مطابق پیر کو ریاست میں یو سی سی نافذ کیا جائے گا، اس کے لیے ریاستی حکومت کی طرف سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس طرح اتراکھنڈ یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے والی پہلی ریاست بننے جا رہا ہے۔

ٹیگس