سپریم کورٹ میں 20 مئی کو وقف قانون پر ہو گی سماعت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i444255-سپریم_کورٹ_میں_20_مئی_کو_وقف_قانون_پر_ہو_گی_سماعت
ہندوستان کی سپریم کورٹ نے دو ہزار پچیس کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سماعت بیس مئی تک کے لیے ملتوی کر دی۔
(last modified 2025-05-15T11:06:59+00:00 )
May ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
  • سپریم کورٹ میں 20 مئی کو وقف قانون پر ہو گی سماعت

ہندوستان کی سپریم کورٹ نے دو ہزار پچیس کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سماعت بیس مئی تک کے لیے ملتوی کر دی۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت کی طرف سے پیش سرکاری وکیل تشار مہتہ نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ انہوں نے وقف معاملے میں عدالت عظمیٰ کے ذریعہ پہچانے گئے تین معاملوں پر تفصیلی جواب داخل کیا ہے۔

نئے CJI بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ اب اگلے منگل یعنی بیس مئی کو معاملے کی سماعت ہوگی۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے عدالت کو یقین دلایا کہ معاملے میں موجودہ حالت باقی رکھی جائے گی۔ بنچ نے کہا کہ وہ بیس مئی کو انیس سو پنچانوے کے گزشتہ وقف قانون کے التزامات پر روک لگانے کی گزارش کرنے والی عرضی پر غور نہیں کرے گی۔