ہندوستان نے نیٹو سربراہ کے مودی-پوتین دعوے کو مسترد کر دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i447610-ہندوستان_نے_نیٹو_سربراہ_کے_مودی_پوتین_دعوے_کو_مسترد_کر_دیا
ہندوستانی وزارت خارجہ نے نیٹو چیف کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور روسی صدر کے درمیان یوکرین پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Sep ۲۷, ۲۰۲۵ ۰۵:۴۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے نیٹو سربراہ کے مودی-پوتین دعوے کو مسترد کر دیا

ہندوستانی وزارت خارجہ نے نیٹو چیف کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور روسی صدر کے درمیان یوکرین پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

ہندوستان نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے اس بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوتین سے یوکرین کے معاملے پر ماسکو کی حکمت عملی دریافت کی تھی۔

ہندوستانی وزارت خارجہ نے اس دعوے کو مکمل طور پر بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے صدر پوتین سے اس انداز میں کبھی کوئی گفتگو نہیں کی۔ ایسی کوئی بات چیت ہوئی ہی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ نیٹو جیسے اہم ادارے کی قیادت عوامی بیانات میں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

جیسوال نے نیٹو سربراہ کے بیان کو غیر محتاط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات جو وزیر اعظم کی مصروفیات کو غلط انداز میں پیش کریں یا ایسی بات چیت کا تاثر دیں جو کبھی ہوئی ہی نہیں، ناقابل قبول ہیں۔