بیروت میں حزب اللہ کے ایک اعلی سیکورٹی عہدیدار نے صیہونی حکومت کے خلاف جاری حالیہ لڑائی کو تحریک مزاحمت کے خلاف امریکہ اور نیٹو کی جنگ قرار دیا ہے۔
نیٹو کے سکریٹری جنرل نے ایک بار پھر کہا ہے کہ معاہدہ شمالی اقیانوس نیٹو یوکرین کے لئے طویل عرصے تک اپنی حمایت جاری رکھے گا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ نیٹو عالمی امن اور استحکام کےلیے خطرہ ہے, امریکی زیرقیادت فوجی بلاک یورپ اور ایشیا میں گڑبڑ کرنا بند کرے۔
نیٹو کی جانب سے روسی سرزمین پر یوکرین کے حملوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
روس کے خلاف بیان دینے کے بعد فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے چینی ہم منصب شی جین پینگ کو یقین دلایا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ جنگ کے درپے نہیں ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے بین الاقوامی خطرات بڑھنے اور دنیا کے سرد جنگ سے زیادہ خطرناک ہو جانے کا دعوی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کے دفاعی بجٹ میں پچھتر ارب پونڈ کا اضافہ کر رہے ہيں۔
روس نے کہا ہے کہ اگر فوج یوکرین بھیجی جاتی ہے تو پھر نیٹو کے ساتھ لڑائی ہونا یقینی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کے بارے میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل کے بے بنیاد الزامات اور بیانات کی مذمت کی ہے۔
نیٹو کے ایک سابق افسر نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین جنگ میں ہر روز تقریبا آٹھ سو فوجی ہلاک اور زخمی ہو رہے ہیں۔
غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی امریکی حمایت کے خلاف احتجاج کے طور پر ترکیہ کے عوام نے اینجرلیک فوجی اڈے کے اطراف میں وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا۔