ہندوستان بھر میں پانی کے ذخائر میں کمی، 9 ریاستیں شدید متاثر
ہندوستان کی پنجاب اور راجستھان سمیت 9 ریاستوں میں آبی ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، جبکہ اتر پردیش اور دہلی پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: تازہ ترین سروے کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں نشاندہی کی گئی 34 یونٹوں میں سے 29.41 فیصد بہت زیادہ دباؤ اور 32.35 فیصد سنگین زمرے میں ہیں۔ صرف 20.59 فیصد یونٹیں محفوظ مانی گئی ہیں۔
ہندوستان میں زیر زمین پانی کے وسائل پر دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہندوستان نیشنل گراؤنڈ واٹر سروے کے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پنجاب، راجستھان اور ہریانہ زیر زمین پانی بحران کے سب سے بڑے ہاٹ اسپاٹ بن چکے ہیں، جب کہ اتر پردیش، مدھیہ پردیش، دہلی، تمل ناڈو، کرناٹک اور پڈوچیری میں صورتحال اس سے بھی تشویشناک ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ رجحان جاری رہا تو آنے والے سالوں میں کئی علاقوں میں پینے کے پانی اور آبپاشی دونوں کے لیے سنگین چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں۔