ہندوستان: سِکّم کے نامچی ضلعے میں دردناک سُرنگ حادثہ، 10 مزدور ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i454162-ہندوستان_سِکّم_کے_نامچی_ضلعے_میں_دردناک_سُرنگ_حادثہ_10_مزدور_ہلاک
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست سِکّم کے نامچی ضلعے میں ایک زیر تعمیر سُرنگ میں درد ناک حادثہ رونما ہوا ہے جس میں 10 مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔
(last modified 2026-07-21T13:59:37+00:00 )
Jul ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: سِکّم کے نامچی ضلعے میں دردناک سُرنگ حادثہ، 10 مزدور ہلاک

ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست سِکّم کے نامچی ضلعے میں ایک زیر تعمیر سُرنگ میں درد ناک حادثہ رونما ہوا ہے جس میں 10 مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق پیر کی دوپہر کو سِکّم کے نامچی ضلع کے سمردونگ علاقے میں زیرِ تعمیر سُرنگ کے اندر مبینہ طور پر گیس لیک ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعے میں کم سے کم 10 مزدور ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 15 کے سُرنگ کے اندر پھنسے ہونے کی خبر ہے تاہم 16 افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

سُرنگ کے اندر پھنے افراد کو نکالنے کے لیے سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ضلع انتظامیہ نے آٹھ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ سُرنگ کے اندر اصل میں کیا ہوا تھا اور وہاں پھنسے ہوئے لوگوں کی اصل تعداد کتنی ہے۔ نامچی ضلع کی ڈسٹرکٹ کلکٹر انوپا تملنگ نے پہلے کہا کہ سُرنگ کے اندر تقریباً 27 مزدوروں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے تاہم سُرنگ کے اندر کی صورت حال کے بارے میں مکمل جانکاری تاحال سامنے نہیں آئی ہے، اس لیے اصل تعداد کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel