ہندوستان: چنار کتب میلے میں "سیل نمبر 14" کا سب سے زیادہ استقبال
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i454338-ہندوستان_چنار_کتب_میلے_میں_سیل_نمبر_14_کا_سب_سے_زیادہ_استقبال
کشمیر کے چنار کتب میلے میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی دوران قید کی یادوں پر مشتمل کتاب "سیل نمبر14" کا سب سے زیادہ استقبال کیا جارہا ہے۔
(last modified 2026-07-26T11:10:49+00:00 )
Jul ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان: چنار کتب میلے میں

کشمیر کے چنار کتب میلے میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی دوران قید کی یادوں پر مشتمل کتاب "سیل نمبر14" کا سب سے زیادہ استقبال کیا جارہا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے چنار کتب میلے میں شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای کی جیل کی یادوں کی کتاب "سیل نمبر14" سب سے زیادہ بکنے والی کتاب ہے۔

ہندوستان کے معروف انگریزی اخبار، دی ہندو نے کشمیر کے چنار بک فیسٹیول میں اس کتاب کی سب سے زیادہ پسندیدگی کی وجہ یہ بتائی ہے کہ علاقے کے حالیہ تغیرات کے بعد، اسلامی انقلاب کی تاریخ اورایران کی مؤثر شخصیات کی شناخت میں کشمیری عوام کی دلچسپی میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔  

روزنامہ دی ہندو نے اتوارکو اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سری نگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں چنار بک فیسٹیول میں مطہری ثقافتی مرکز کے اسٹال پر، جس پر کتاب "سیل نمبر14" دستیاب ہے، لوگوں کی بھیڑ سب سے زیادہ ہے۔

اس اخبار کے مطابق کتاب "سیل نمبر 14" کے لئے مذکورہ اسٹال پر جانے والوں کی تعداد یومیہ 20 ہزار سے زیادہ بتائی گئی ہے۔  

سری نگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شہید رہبر انقلاب امام خامنہ ای رحمت اللہ علیہ کی، زندان کی یادوں پر مشتمل کتاب" سیل نمبر 14" چـنار بک فیسٹیول میں، مطہری ثقافتی مرکز، متاب اور مکتب امام حسین، کے اسٹالوں پر دستیاب ہے اور ان تینوں ہی اسٹالوں پر  مذکورہ کتاب کے لئے لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel