ہندوستان: بہار میں بانکی پور ضمنی الیکشن میں پرشانت کشور جیت گئے۔
Aug ۰۳, ۲۰۲۶ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاست بہار کی بانکی پور نشست پر ہونے والے ضمنی الکیشن میں جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور نے بہار کا بانکی پور الیکشن جیت لیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے امیدوار نیرج کمار سنہا کو کراری شکست دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پرشانت کشور نے 19324 ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔ پرشانت کشور کو 63946 ووٹ حاصل ہوئے اور ان کے حریف بی جے پی امیدوار نیرج کمار سنہا نے 44700 ووٹ حاصل کئے۔ راشٹریہ جنتا دل کی امیدوار ریکھا کماری تیسرے نمبر رہیں۔
لمبے عرصے سے اس سیٹ پر بی جے پی کا تسلط رہا ہے لیکن اس الیکشن میں بی جے پی کو زور جھٹکا لگا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس