Aug ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۶:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران اور گھانا کے وزرائے خارجہ
    ایران اور گھانا کے وزرائے خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران اور گھانا کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعاون میں فروغ پر تاکید کی ہے

اطلاعات کے مطابق گھانا کی وزیر خارجہ حانا سرواتیتے نے منگل کے روز تہران میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی-

 اس ملاقات میں محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران نے افریقہ کے ساتھ تعلقات و تعاون کو ہمیشہ ترجیح دی ہے اور تہران مستقل اصولوں کی بنیاد پر سنجیدہ عزم و ارادے کے ساتھ دوجانبہ تعلقات میں فروغ کا خواہاں رہا ہے- انہوں نے داعش اور بوکو حرام جیسے دہشت گرد اور انتہا پسند گروہوں کے غلط نظریات کی وجہ سے عراق، شام، افغانستان، پاکستان اور افریقہ کے مختلف علاقوں میں پیدا ہونے والی مشکلات و تکالیف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ معاشروں کے استحکام میں اقتصادی و ثقافتی اسباب و علل بہت اہمیت کے حامل ہیں اور دوست ممالک کی حکومتیں تجربات کے تبادلے اور صلاح و مشورے سے ان بحرانوں کو حل کر سکتی ہیں-

 اس ملاقات میں گھانا کی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی معاہدے میں کامیابی پر گھانا اسلامی جمہوریہ ایران کو مبارک باد پیش کرتا ہے اور پہلے کی طرح مختلف میدانوں میں دونوں ممالک کے تعاون میں فروغ کا خواہاں ہے-

ٹیگس