ایرانی گیس کی برآمدات کے لئے ایک سوستر کمپنیوں سے مذاکرات
Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران اپنی گیس کی برآمدات کے لئے دنیا کی ستّر کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں۔
شانا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی گیس کی قومی کمپنی کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر علی رضا کاملی نے کہا کہ ایران میں چونکہ گیس کے بہت زیادہ ذخائر ہیں اس لئے اقتصادی، سیاسی اور بین الاقوامی اعتبار سے توانائی کے بین الاقوامی معاملات میں گیس کی برآمدات اہمیت کی حامل اور موثر ہیں۔علی رضا کاملی نے مزید کہا کہ ایران گیس برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم کے سربراہ کی حیثیت سے اس تنظیم کے ساتھ مفید اور مثبت تعاون کے ذریعے پابندیوں کے خاتمے کے بعد کے زمانے میں ایرانی گیس کی برآمدات کا راستہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی گیس کی قومی کمپنی کے ایگزیکیٹیو نے مزید کہا کہ ایران کی وزارت پیٹرولیم کی ترجیحات کے مطابق ایران کی گیس پہلے ہمسایہ ممالک کو برآمد کی جائے گی اور اس کے بعد دوسری منڈیوں میں بھیجی جائے گی۔