Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • محمد رسول اللہ(ص) فلم کا ایک منظر
    محمد رسول اللہ(ص) فلم کا ایک منظر

محمد رسول اللہ(ص) فلم کے ٹکٹ، پہلی ہی شب میں ایران کے سنیما گھروں میں200 ملین تومان میں فروخت ہوئے

محمد رسول اللہ (ص) فلم کے تعلقات عامہ کے ڈائرکٹرعلی زاد مہر نے جمعے کو ہمارے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ جس شب پہلی بار یہ فلم ریلیز کی گئ اس شب ایران کے سنیما گھروں میں دوسو ملین تومان کے ٹکٹ فروخت کئے گئے-

انہوں نے فلم محمد رسول اللہ کے استقبال کو خیرہ کنندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے سنیما گھروں منجملہ تہران کے آزادی سنیما ہاؤس میں، شو ٹائم بڑھانا پڑا اور رات گئے تک اس فلم کو دیکھنے والوں کا ہجوم تھا-

واضح رہے کہ جمعرات کے روز یہ فلم دارالحکومت تہران سمیت دیگر شہروں کے سنیما ہالوں میں ریلیز کی گئی اور اسی دن ایران کے ساتھ ساتھ مونٹرال فلم فیسٹیول میں بھی ریلیز کی گئی-
معروف ایرانی فلم ساز اور ہدایت کارمجید مجیدی کی تیار کردہ فلم محمد رسول اللہ (ص)، سات سال کے عرصے میں فلمائی گئی ہے۔

اس فلم میں آنحضرت (ص) کی زندگی کے ابتدائی چند سال کے واقعات کی منظر کشی کی گئی ہے۔  ہدایت کار مجید مجیدی نے بتایا ہے کہ محمد رسول اللہ فلم آنحضور (ص) کی حیات طیبہ اوردین اسلام کے بارے میں تحریف شدہ نظریات اورغلط فہمیوں کا ازالہ کرنے کی غرض سے تیارکی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ فلم تین کروڑپچاس لاکھ ڈالرکے بجٹ سے تیارکی گئی ہے جو ایران میں تیارشدہ کسی بھی فلم کے لئے ایک ریکارڈ قیمت ہے-


ٹیگس