Aug ۳۱, ۲۰۱۵ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
  • تہران میں فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندے خالد القدومی
    تہران میں فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندے خالد القدومی

تہران میں تحریک حماس کے نمائندے نے صیہونی حکومت کو عالمی دہشت گردی کی علامت قراردیا ہے

تہران میں فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندے خالد القدومی نے پیر کو دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے سترہ ہزار ایرانی شہداء کی یاد میں منعقدہ دوسری بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت عالمی دہشت گردی کی علامت ہے اور ٹارگٹ کلنگ اور مختلف قسم کے جرائم سے عالم اسلام کی سیکورٹی کو نشانہ بنائے ہوئے ہے-

 خالد قدومی نے مزید کہا کہ اسرائیل صرف فلسطین میں جرائم اور ٹارگٹ کلنگ پر اکتفا نہیں کر رہا ہے بلکہ اسلامی ممالک میں دانشوروں اور مزاحمتی رہنماؤں کو قتل کر کے صیہونزم کی مخالفت سے عاری مشرق وسطی کی تشکیل کی کوشش کررہا ہے-

تہران میں حماس کے نمائندے نے کہا کہ امت مسلمہ نے صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطین اور ملت فلسطین کا دفاع اور حمایت کر کے درحقیقت اپنی سیکورٹی اور بنیاد کی حفاظت کی ہے-

 دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے سترہ ہزار ایرانی شہداء کی یاد میں منعقدہ دوسری بین الاقوامی کانفرنس پیرکو تہران میں شروع ہوئی جس کا افتتاح صدر مملکت حسن روحانی نے کیا- اس کانفرنس میں دنیا کے مختلف ملکوں کے حکام شریک ہیں-

ٹیگس